ایمل ولی خان کا پاک بھارت جنگ سے متعلق دعوؤں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ باقاعدہ جنگ نہیں تھی، بلکہ دونوں جانب سے حملوں کے دعوے کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چھ طیارے اڑانے اور بھارت کی جانب سے تین راکٹ داغنے کے دعوے کیے گئے، جبکہ ٹرمپ ہر بار پاکستان کی جانب سے گرائے گئے بھارتی طیاروں کی تعداد میں ایک کا اضافہ کرتے رہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ٹرمپ فیلڈ مارشل پر اتنے مہربان کیوں ہیں؟
اینکر کا سوال: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ نے صلح کرانے کے لیے جنگ پہلے سے طے کی تھی؟
ایمل ولی خان کا جواب:آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ آج کے دور میں ایک ڈرون بھی گر جائے تو اس کا ملبہ سامنے آ جاتا ہے، لیکن اس جنگ میں صرف چند پرزے دکھا کر اسے باقاعدہ جنگ قرار دے دیا گیا۔ خدا نہ کرے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہو، کیونکہ جنگ کی تباہی کی مثال ایران اور امریکہ کے درمیان صورتحال سے دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے نتیجے میں عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا گیا۔