کوئٹہ( خبردار رپورٹ ) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کالج اسپتال (بی ایم سی) میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین ( یو این ایچ سی آر ک) ے تعاون سے سولر سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی
گئی، جس کا باقاعدہ افتتاح اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان شہک بلوچ اور یو این ایچ سی آر کی نمائندہ فلپاء کینڈلر نے کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلپاء کینڈلر نے کہا کہ”میرا یہاں آنے کا بنیادی مقصد یو این ایچ سی آر کی نمائندگی ہے۔
سولر سسٹم کی تنصیب یو این ایچ سی آر کی جانب سے ایک چھوٹا سا تعاون ہے، لیکن ہم پُر امید ہیں کہ یہ اسپتال کے لیے ایک مؤثر قدم ثابت ہوگا۔”
اقدام کا مقصد: بلاتعطل بجلی کی فراہمی
فلپاء کینڈلر کے مطابق، سولر سسٹم کی تنصیب کا مقصد، اسپتال کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی،ہیوی بجلی بلوں سے بچاؤ اورماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “یو این ایچ سی آر بلوچستان کے عوام کی مدد کرتا رہے گا اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔”
حکومت بلوچستان کا شکریہ
اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ شہک بلوچ نے یو این ایچ سی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ”یہ اقدام صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے اسپتالوں کی کارکردگی
اور خدمات بہتر ہوں گی۔”