کوئٹہ (خبردار نیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے دھرنے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کے صحافیوں سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماء وکلاء، سول سوسائٹی،اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان بڑی تعداد میں شریک ہیں
صحافیوں کو درپیش مسائل اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے حصول کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے
احتجاجی دھرنے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی قائدین، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کے قائدین صحافیوں، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، وکلاء اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب صحافیوں نے مل کر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس کے تحت ہم متحد ہوکرایک بار پھر بھرپور تحریک چلا رہے ہیں
سندھ کے بعد اب ہم بلوچستان میں اکٹھے ہوئے ہیں جس کے بعد پنجاب اور کے پی کے میں بھی ایسے ہی دھرنے دیئے جائینگے جبکہ فائنل پروگرام اسلام آباد میں ہوگا اور وہ احتجاج تب تک جاری رہے گا
جب کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پورا نہیں ہو جاتا احتجاجی دھرنے سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کے صدور سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، وکلاء، سول سوسائٹی اور سماجی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا
اور صحافیوں کو درپیش مسائل اور حقوق کے حصول کے لئے جاری احتجاجی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا