گوادر ( نمائندہ خبردار) گوادر کے ساحلی علاقے میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نایاب سمندری کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا۔
گوادر کے ساحل پر ایک نایاب سمندری کچھوا مردہ حالت میں برآمد ہوا ہے، جس نے ایک بار پھر سمندری آلودگی اور غیر قانونی شکار کے خطرات کو اجاگر کر دیا ہے۔ماہرینِ ماحولیات کا
کہنا ہے کہ سمندر میں پلاسٹک، زہریلا فضلہ اور ممنوعہ جالوں کا استعمال سمندری مخلوق کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔
سمندری کچھوے اکثر غیر قانونی جالوں میں پھنس کر ہلاک ہو جاتے ہیں یا آلودہ پانی میں دم توڑ دیتے ہیں۔
مقامی شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سمندری آلودگی پر قابو پایا جائے تاکہ نایاب بحری حیات کو محفوظ بنایا جا سکے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی گوادر پنی اور بلوچستان کے دیگر ساحلی علاقوں میں سمندر کناریے گئی بار اس طر ح کے نایاب کچھوے مردہ حالت میں پایئے گئے ہیں جس پر ماہرین
ماحولیات نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سمندری حیوانات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے