گلگت میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہ مخالفین پر تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں سڑکوں، بجلی، صحت اور انفراسٹرکچر کے متعدد منصوبے مکمل کیے، جن میں لواری ٹنل اور گلگت تا سکردو شاہراہ نمایاں ہیں۔ ان کے مطابق لواری ٹنل کئی دہائیوں سے التوا کا شکار تھی جسے ان کی حکومت نے پایۂ تکمیل تک پہنچایا، جبکہ گلگت سے سکردو کے سفر کا دورانیہ نو گھنٹوں سے کم ہو کر تقریباً تین گھنٹے رہ گیا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل