کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں اور افسران کی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک اور مذموم منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ”فتنہ الہندوستان” کے دہشت گرد بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے کھلے دشمن ہیں، لیکن ان کے یہ مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔
اور بھارتی سرپرستی میں سرگرمِ عمل دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک بلا تفریق جاری رہیں گی۔
ملک دشمن عناصر اور ان کے غیر ملکی سرپرستوں کو بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ بگٹی کے مطابق عوام اور حکومت فورسز کے ساتھ: بلوچستان کے غیور عوام اور صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف اس جاری جنگ میں اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اورعزمِ استحکام” کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام قومی ادارے متحد، یکجا اور پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر ہمارے بہادر افسران اور جوان پوری قوم کے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں
جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ملک و قوم کا دفاع یقینی بنایا۔”