زیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی

زیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ اور آتشزدگی، 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

کوئٹہ: پشین کے علاقے زیارت کراس پر مسلح افراد نے پولیس چوکی اور کسٹم ویئر ہاؤس کو نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے ہونے والے حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے کسٹم ویئر ہاؤس میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

اطلاع ملنے پر پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ویئر ہاؤس میں کھڑی گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر 12 ایمبولینسیں بھی موجود ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں