اسلام آباد ( خبر دار رپورٹ ) وزیراعظم میاں شہباز شریف کا بلوچستان کے اضلاع قلات اور گوادر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین؛ 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے
جبکہ پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 34 سالہ میجر وجاہت وحید شہید کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کی ہے
وزیراعظم نے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے کے دوران وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 34 سالہ میجر وجاہت وحید شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو اپنے اس بہادر سپوت پر فخر ہے۔
انہوں نے شہید میجر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی کہ وہ شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے وژن “عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرست یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ بھرپور عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔