مستونگ (عبدالمالک لہڑی) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چوتو کے علاقے میں آئی ای ڈی (IED) دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پرانی چوتو مل کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تاہم، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے