ریلوے اور بلوچستان حکومت کے اشتراک سے تیار کی گئی پیپلز شٹل ٹرین کے افتتاح کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے باعث ریلوے اور بلوچستان حکومت کے اشتراک سے تیار کی گئی پیپلز شٹل ٹرین کا افتتاح دوسری مرتبہ ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ٹرین سروس کے آغاز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔