پشاور میں ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت شہر میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔