عالمی موسمیاتی ادارے کا انتباہ: 2027 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال بن سکتا ہے۔

عالمی موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ 2026 کے آخر تک ال نینو دوبارہ شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں 2027 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال بننے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (WMO) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2026 سے 2030 کے دوران عالمی درجہ حرارت مسلسل بلند رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں ایک ایسا سال بھی آسکتا ہے جو گرمی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے، اور 2027 اس حوالے سے سب سے نمایاں امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتی دور سے قبل کے مقابلے میں عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کی اہم حد سے تجاوز کرنے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال شدید گرمی، طوفانوں، خشک سالی اور غیر معمولی بارشوں جیسے موسمی خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں