کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع چاغی سے نامعلوم مسلح افراد نے مائننگ کمپنی پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کو آغواء کرلیا اغواء ہونے والے مزدوروں میں 4 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے
کوئٹہ سے 400 کلو میٹردور جنوب مغرب میں واقع ضلع چاغی کے علاقے ماہیان کور میں نجی مائننگ کمپنی کی مائنز پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا اور عملے کے دوران وہاں کام کرنے والے 7 افراد کو اغوا کرلیا
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مائنز پر موجود عملے کو نک صرف یرغمال بنایا بلکہ وہاں موجود مشنری کو بھی نقصان پہنچایا ہے
پولیس زرائع کے مطابق اغواء ہونے والے مزدوروں میں 4 کا تعلق گلگت سے ہے ان مزدوروں وجاہت، واجد، شاہد اور صابر جبکہ 3 مقامی مزدوروں میں ضیاء الدین، شاہ سلیم اور سعید محمد شامل ہیں
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کہی گھنٹوں تک مائنز میں موجود رہے اور ایک زمباد گاڑی، ایک فور بائی فور پک اپ، 20 سے زائد سولر پلیٹس، زرنج موٹر سائیکل، بستر، کچن کا سامان، سلنڈر، 2 ہزار 500 لیٹر ڈیزل، ایک ہزار 500 لیٹر پیٹرول سمیت دیگر سامان بھی لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ جائے وقوعہ پرپہنچ کر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاع تک کوئی بازیابی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی گروپ نے اس واقعہ کی زمہ داری قبول کی ہے