نیشنل ایکشن پلان کی قرارداد منظور: بلوچستان اسمبلی کا امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار،

​کوئٹہ (خبردار رپورٹر)بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں امن و امان کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر کامل عملدرآمد اور دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز فیصلہ کن کارروائی کی مشترکہ قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی ہے۔
ایوان کے اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، نوجوانوں کو گمراہی سے بچانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے پر تفصیلی بحث ہوئی۔
​یہ قرارداد رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز اقدامات کیے جائیں
اور بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔ ایوان نے بحث کے بعد اسے تمام اراکین کی مشترکہ قرارداد قرار دے کر منظور کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں