کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیسکو حکام کو ہدایت کی گرمیوں کے آمد سے قبل صوبے کے تمام علاقوں کو بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جاے انہوں نے
زرعی شبعبے کو بجلی سے شمسی توانائی پر منتقلی کو وقت کی ضرور ت قرار دیدیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سی ای او کیسکو سید یوسف شاہ نے کوئٹہ میں ملاقات کی اور بجلی کے مسائل اورصوبے کے دور آفتادہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے مسائل پر
گفتگو کی
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجلی کی ترسیل کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کرتے ہوے کہا کہ زرعی شعبے میں توانائی کے متبادل ذرائع اپنانا وقت کی ضرورت ہے،
انہوں نے موسم گرما کی آمد سے قبل ہی گرم علاقوں میں برقی قلت اور مسائل کا خاطر خواہ سدباب کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہا کہ عوام کو بجلی سے متعلق مشکلات سے نجات دلانے کے
لئے جامع اور واضح حکمت عملی پر کام کیا جائے،
وزیر اعلٰی نے بلوں کی ادائیگی والے علاقوں میں عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کا مستقل حل نکالنے پربھی زور دیا
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بجلی کی ترسیل اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر نہ صرف پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جائے
بلکہ دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی سہولت کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں