آجکویٹہ( خبردار نیوز) صوبائی وزیر داخلہ ضیاء کانگو نے قلعہ عبداللہ میں متعدد افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔
بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ کے مطابق
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر صحت بخت خان کاکڑ، ایم پی اے اسفندیار کاکڑ اور ایم پی اے زمُرک خان اچکزئی نے مظاہرین سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مظاہرین کے ساتھ اظہارِ افسوس اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔
میر ضیاء لانگو ہم یہاں آپ کے دکھ اور غم میں شریک ہونے اور آپ کے مسائل سننے کے لیے آئے ہیں،
مظاہرین کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا گیا، حکومتی وفد اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
حکومتی وفد کے مطابق مذاکرات کا پہلا دور مثبت رہا، دوسرے راؤنڈ میں مزید پیشرفت کی امید ہے۔
معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ
صوبائی حکومت مسئلے کے پُرامن حل اور مظاہرین کے تحفظات دور کرنے کے لیے سنجیدہ ہے،
ان شاء اللہ مذاکرات کے دوسرے دور میں مزید مثبت پیشرفت ہوگی،