کوئٹہ (خبردار نیوز)حکومتی وفد کا رات گئے ایک بار پھر قلعہ عبداللہ میں دھرنا کمیٹی سے مذاکرات ہوئے ہیں
حکومتی وفد میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور ایم پی اے اسفند یار کاکڑ شامل تھے
وفد میں رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی اور معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی بھی شامل تھے
حکومتی وفد نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے صورتحال خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بتایا کہ انتظامیہ کی کوششوں سے مغوی نوجوان حیدر خان کو بازیاب کرایا گیا،
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی خود تمام صورتحال کا جائزہ لیتے رہے ہیں،
وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگواحتجاج کرنا جمہوری معاشرے میں ہر کسی کا حق ہے،
اور حکومت کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ دھرنا شرکاء کے مطالبات پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ،
وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر حکومت اور ریاست کا ساتھ دینا ہوگا،
وہ قومیں جنگوں میں ضرور کامیاب ہوتی ہیں جو اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ یک زبان ہو کر کھڑی ہوتی ہیں،جبکہ بار بار دھرنے میں آنے کا مقصد حکومت کی سنجیدگی کا ٹبوت ہے،