Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

اجازت کے بغیر غیر مقامی مزدوروں کا قلات میں داخلہ بند

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)  قلات انتظامیہ نے پیشگی اجازت کے بغیر ضلع قلات میں غیر مقامی مزدوروں کے لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر قلات کی جانب

سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ بغیر اجازت غیر مقامی مزدور لانے کی صورت میں اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق، یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ شہریوں اور مزدوروں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، یہ اعلامیہ قلات کے علاقے منگیچر میں گزشتہ روز پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے بعد جاری کیا گیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق اور

دو زخمی ہوگئے تھے۔

انتظامیہ ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں ایک کا تعلق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان جبکہ دوسرے کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

زخمی مزدوروں کا تعلق بھی انہی علاقوں سے بتایا جاتا ہے – ایک رحیم یار خان اور دوسرا کوئٹہ کا رہائشی ہے۔

قلات انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ضلعی قوانین اور سیکیورٹی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *