Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

شہباز شریف اور سید عاصم منیر نے دنیا کو تبائی سے بچایا – بگٹی

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا امریکہ اور ایران کے مابین سیز فائر پر قومی قیادت، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو

خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے قیام میں مؤثر اور فیصلہ کن کردار ادا کیا،

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی مدبرانہ قومی قیادت نے ملک کی سفارتی ساکھ کو عالمی سطح پر مزید مستحکم کیا، خاص کر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور

بروقت اقدامات نے پورے خطے کو ایک ممکنہ بڑی تباہی سے محفوظ رکھا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی متوازن اور فعال سفارت کاری نے عالمی برادری کو ایک مثبت پیغام دیا کہ امن ہی ہماری اولین ترجیح ہے، کیونکہ متوازن اور فعال سفارت کاری کے ذریعے

حاصل ہونے والی یہ کامیابی مستقل قیام امن کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے،

ان کے مطابق ان کوششوں کے نتیجے میں جلد مکمل جنگ بندی اور پائیدار امن کی امید ہے، بلکہ یہ کامیابی پاکستان کے مؤثر بیانیے، دانشمندانہ فیصلوں اور عالمی اعتماد کا مظہر ہے، جسے

تاریخ میں نمایاں مقام حاصل رہے گا ،

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں قابل تقلید مثال بن چکی ہیں، اور پاکستان نے عالمی سطح پر قیام امن کے لیے ایک ذمہ

دار اور فعال کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو بڑے تصادم سے بچانے میں اپنا حصہ ڈالا،

انکے مطابق انشاءاللہ پاکستان کی قیادت میں جاری سفارتی کاوشیں مستقبل میں بھی تنازعات کے پُرامن حل کی راہ ہموار کریں گی،

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *