انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فیصلہ: سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ کا 5 فیصدجرمانہ

لاہور ( خبردار اسپورٹس )‌انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے (سلو اوور ریٹ) پر قومی کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق، فائنل میچ کے دوران پاکستان ٹیم مقررہ وقت کے حساب سے اپنے مطلوبہ اوورز مکمل کرنے میں تاخیر کا شکار ہوئی، جس پر میچ ریفری کی جانب سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے سلو اوور ریٹ کیغلطی اور میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کو تسلیم کر لیا ہے۔
کپتان کی جانب سے جرمانہ تسلیم کیے جانے کے بعد اس معاملے پر مزید باضابطہ سماعت یا کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
واضح رہے کہ اگرچہ پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کیا تھا، تاہم سست روی کے باعث کھلاڑیوں کو مالی جرمانیکی صورت میں یہ خمضیانہ جھیلنا پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں