کچلاک : 14 سالہ محمد عمر کے قتل میں 2 پولیس اہلکار ملوث نکلے

کچلاک : 14 سالہ محمد عمر کے قتل میں 2 پولیس اہلکار ملوث نکلے

کوئٹہ ( خبردارنیوز ) کوئٹہ میں سیریس کرائم انوسٹیگیشن نے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد گرفتار کرلیے گئے

سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ نے 36 گھنٹے میں اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا ایس ایس پی انویسٹیگیشن ذوہیب محسن کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس سے بلیک بکس میں

ملنے والی لاش 13 سے 14 سالہ محمد عمر کی تھی

لڑکے کے قتل میں ملوث ملزمان ایک پولیس کانسٹیبل تاج محمد، اور اسکا ساتھی بلال احمد کو گرفتار کرلیاہے

ملزمان نے لڑکے کو آنکھ کے قریب گولی ماری ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن زوہیب محسن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا

جبکہ آلہ قتل 1 رکشہ اور دیگر شواہد بھی برآمد کیے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

یاد رہے کہ ملزمان نے بچے کو قتل کرنے کے بعد انکی لاش کو ایک بکس میں بند کرکے کچلاک بائی پاس پر پھنک کرفرار ہوگئے تھی

تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں