کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے بعد ندیوں میں طغیانی ہے،دریائے مٹھڑی لہڑی ندی،اور تلی ندی سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے رواں ہیں،
بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں بارشوں کے بعد بولان کے دریاوں اور ندیوں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے رواں ہیں دریائے مٹھڑی سے72ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا
ہے،
لہڑی ندی سے78ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے ،بولان ندی پنجرہ پل سے 10000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے بولان کے مشکاف وئیر سے2 ہزار کیوسک کا سیلابی
ریلہ گزر رہا ہے،
بولان ندی میں پانی کی سطح بلند،سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کازوے زیر آب آگیا
پنجرہ پل کے مقام پر کازوے زیرآب آنے سے ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی
جبکہ لائٹ ٹریفک رواں ہے،
سبی اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارشوں نے ضلعے میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی
تلی ندی میں 40 ہزار کیوسک کا درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزر ہے ڈپٹی کمشنر سبی کی جانب سے ڈی سی آفس میں فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے، سیلابی صورتحال سے نپٹنے
والوں تمام محکموں کو مشینری سمیت الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئیں ہیں، محکمہ انہار کو کمزور بچاؤ بندات والے علاقوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔۔
اگلے چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں شدید بارشیں متوقع،انتظامیہ کے مطابق تمام تیاریاں مکمل ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ تیار
ہے