انسانی خدمت کرنے والے رضاکار قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں: صدرِ مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے موقع پر انسانیت کی خدمت میں مصروف رضاکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے

ہوئے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کا جذبہ رکھنے والے یہ افراد قوم کا اصل سرمایہ ہیں۔

صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (ہلالِ احمر پاکستان) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ہمیشہ مثالی کردار ادا

کیا ہے۔

خاص طور پر دور دراز علاقوں میں طبی خدمات کی فراہمی میں ریڈ کریسنٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

صدر زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان صحتِ عامہ کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور ہر شہری کو معیاری و مساوی طبی سہولیات کی فراہمی ہماری

اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ملک کا کوئی بھی شہری بنیادی طبی سہولیات سے محروم نہ رہے۔”

موسمیاتی تبدیلیوں اور وبائی امراض کو موجودہ دور کے بڑے چیلنجز قرار دیتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ ایک مضبوط اور فعال نظامِ صحت کے لیے حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ

سماجی تنظیموں کا تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گی تاکہ خدمتِ خلق کا مشن بہتر طریقے سے جاری رہ سکے۔

صدرِ مملکت نے رضاکارانہ جذبے کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے قوم کو دعوت دی کہ آئیے مل کر ایک صحت مند، محفوظ اور باوقار پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں