رحیم یار خان (مانیڑنگ ڈیسک) ایم فائیو موٹروے پر بھونگ کے قریب کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،
تاہم موٹروے پولیس کی بروقت اور پھرتیلی کارروائی کے نتیجے میں بڑا حادثہ ٹل گیا اور بس میں سوار تمام 50 مسافر محفوظ رہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن سید عمران احمد شاہ کے مطابق، حادثہ بس کے پچھلے بائیں پہیے کے جام ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس سے ٹائر میں آگ لگ گئی۔ موٹروے پولیس کے افسران اور ایف ڈبلیو او کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا۔
ایک بیا ن میں ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ تمام مسافروں کو بحفاظت نکال کر متبادل بس کے ذریعے ان کی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے،
جبکہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے بس ڈرائیور محمد فیاض کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے استغاثہ متعلقہ تھانے بھجوایا جا رہا ہے۔