راولپنڈی: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر س پر سخت سیکیورٹی کے باوجود قیمتی سامان کیسے چوری ہوا

راولپنڈی(خبردار رپورٹ ) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا
​ملزمان گھر سے اے سی، پنکھے اور دروازے تک اکھاڑ کر ساتھ لے گئے،
​راولپنڈی پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز، ملزمان کی تلاش جاری ہے
​پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا
​سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے،
جس پر راولپنڈی پولیس نے باقاعدہ مقدمہ (FIR) درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق چوروں نے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے قیمتی اشیاء کے ساتھ ساتھ وہاں لگے اے سی، پنکھے اور یہاں تک کہ گھر کے دروازے بھی اکھاڑ کر چوری کر لیے۔
​پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جلد ہی ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں