پشین (نیوز ڈیسک): بلوچستان کے ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے نانا صاحب کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حادثہ کلی میاں شاخ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک زرنج رکشہ بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔
حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
لیویز اور ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق سپن ٹکی نانا صاحب سے ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے پیشِ نظر شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے