اصغر خان اچکزئی کے وکلاء کے مطابق، متعلقہ مقدمے میں ایک ملزم نے عدالت میں بیانِ حلفی جمع کرانے کے ساتھ بیان دیا تھا کہ اصغر خان اچکزئی کے ساتھ اس کے بھائیوں جیسے تعلقات ہیں اور ان کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیان اور بیانِ حلفی کے باوجود عدالت نے آج اصغر خان اچکزئی کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی، جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔