چمن (اسپیشل رپورٹ)ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار اپنے گھر سے پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا
کہ روغانی روڈ پر گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے واقعے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔