کوئٹہ (خبردار نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ٹراما سینٹر پہنچ گئے، جہاں انہوں نےچمن پھاٹک دھماکے میں زخمیوں کی عیادت اور لواحقین سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین علاج کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چمن پھاٹک بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا۔
انہوں نے زخمیوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے علاج معالجے کی صورتحال دریافت کی اور محکمہ صحت کے حکام کو بہترین طبی
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اور قومی یکجہتی سے دہشت گردوں کو شکست دے کر بلوچستان میں پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا