بلوچستان میں ‘آپریشن 3 دہشت گرد ہلاک، 68 مربع کلومیٹر علاقہ کلیئر

کوئٹہ (نیوز ڈیسک )بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ‘آپریشن رَدُّ الفتنہ’ کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے ‘فتنہ الہندوستان’ کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کر دیا۔
​سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
فورسز نے بلوچستان کے علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں 68 مربع کلومیٹر کے وسیع علاقے کو کلیئر کرا لیا ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کر کے وہاں سے فتنہ الہندوستان کے جھنڈے ہٹا دیے گئے۔
​سیکیورٹی ذرائع کا عزم ہے کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں