بلوچستان میں امن، پائیدار ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (خبردار نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر مس جین میریٹ ۔ے ملاقات کی
جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بلوچستان میں ترقیاتی تعاون اور دوطرفہ روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں بلوچستان میں تعلیم، صحت، گورننس اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان نے برطانوی ہائی کمشنر کو صوبے میں جاری اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن، پائیدار ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،
اس کے علاؤہ بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں