بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں ایچ ای سی کے ذریعے 19 افسران کی میرٹ پر تعیناتی کا عمل مکمل

کوئٹہ، 25 اگست ,بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں ایچ ای سی کے ذریعے 19 افسران کی میرٹ پر تعیناتی کا عمل مکمّل کرلیا گیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی منتخب افسران کو مبارکباد، تعیناتی کے لیٹرز حوالے، محنت اور لگن سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اپنے حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی سے بھی کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا، میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میرٹ کو سو فیصد یقینی بنانے پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نورزئی سمیت تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ریونیو اتھارٹی سے صوبے کا معاشی مستقبل وابستہ ہے،
صوبے کے وسائل کا بڑا حصہ غیر ترقیاتی اخراجات کی نذر ہوجاتا ہے،
ایسے میں سردی میں ٹھٹھرنے اور گرمی میں جھلستے عام بلوچستانی کی بہبود کے لیے محدود وسائل ہی بچتے ہیں، وز
انہوں نے بلوچستان ریونیو اتھارٹی سے توقع ہے کہ کم از کم غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے وسائل پیدا کرے،
تاکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا بوجھ کم ہونے سے دستیاب وسائل غریب عوام کی بہبود پر خرچ کیے جاسکیں گے، میر سرفراز بگٹی نےروز اول بلوچستان کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کوئی نوکری نہیں بکے گی،
محکمہ تعلیم میں 14 ہزار 500 سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں،
جس کے باعث وزیر اعلیٰ بلوچستان کی
بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں میرٹ کی سطح یہ رہی کہ انکے اپنے ضلع سے کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھرتی کے پورے عمل میں کسی بھی ایگزیکٹو آفس سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، سو فیصد میرٹ پر تقرریاں ہوئیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں