واشک (نیوز ڈیسک)واشک کے علاقے شمشی کے قریب کھجور کی پیکنگ کے لیے جانے والے مزدوردں کی زمیاد گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور کھجور کی پیکنگ کے لیے جا رہے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر شمشی بنیادی صحت مرکز (BHU) منتقل کیا۔
ابتدائی طور پر 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
بعد ازاں بی ایچ یو شمشی میں زیر علاج ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،
جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی۔
طبی عملے کے مطابق 2 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
تمام جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق واشک سے بتایا جا رہا ہے۔