دکی: بند کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 4 بے ہوش
دکی کے علاقے ناصر آباد میں بند کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ چار بے ہوش ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مزدور بند کان کے اندر داخل ہوئے تھے، جہاں زہریلی گیس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ بے ہوش مزدوروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت محبت اللہ ولد سید امین، قوم خروٹی، ساکن خانوزئی، اور روزی محمد ولد محمد آہوب اوشخیل، ساکن ناصر آباد کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں مزدوروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔