پشاور ( خبردار رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے، اور محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے 148 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد بڑھ کر 729 ہو گئی ہے۔
صوبے بھر میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع کوہاٹ ہے، جہاں ایک ہفتے میں 71 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال مجموعی طور پر یہاں سب سے زیادہ 274 کیسز سامنےآ ئےہیں۔
پشاور اور بنوں: دونوں اضلاع سے ایک ہفتے کے دوران بالترتیب 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد اور لکی مروت سے 3، 3 کیسز،ہری پور اور چارسدہ سے 2، 2 کیسز،صوابی، نوشہرہ، دیر، خیبر، بونیر اور ڈی آئی خان سے 1، 1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور مچھر مار سپرے کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ اس وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔