کوئٹہ، 10 ستمبر 2026: چیئرمین نیب کے وژن کے مطابق اور انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی مہم کے تحت ، قومی احتساب بیورو (بلوچستان)نےبیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کے طلباء اور اساتذہ کے ایک وفد نے نیب بلوچستان کا دورہ کیا ۔
وفد کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد نے کی ۔ ڈائریکٹر جنرل نیب (بلوچستان) نیاز حسن نے وفد کا خیرمقدم کیا اور طلباء کو کرپشن کے خلاف معلومات کی فراہمی میں اس طرح کے دوروں کی اہمیت پر زور دیا۔
وفد نے نیب بلوچستان کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نےنیب کے طریقہ کار، بشمول شکایات کی وصولی، انکوائری اور پراسیکیوشن کے عمل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نیب بلوچستان جناب فرحان یوسف خان نے شرکاء کو اپنے آگاہی لیکچر کے دوران نیب کے طریقہ کار، وژن، مشن اور کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا۔
ڈائریکٹر نیب محمد سلیم احمد نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے میں اُن کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خود احتسابی پر زور دیا اور کہا کہ اسلام میں بدعنوانی اور بددیانتی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گردانا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نیاز حسن نے طلباء سے مفصل گفتگو کی اور طلباء اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں چیئرمین نیب کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیب اپنی تمام تر صلاحیتیں کرپشن کے تداراک اور ایسی تدابیر پر صرف کرے گا
جس کی بدولت محکموں میں کرپشن کو پنپنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے نیب کی سہہ جہتی حکمت عملی Awareness، Prevention اور Enforcement کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور نیب کے قانون اور اس کی ترامیم کے اہم حصوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء اپنے اخلاق اور پیشہ ورانہ مہارت میں عبور حاصل کر کے بدعنوانی سے بہتر انداز میں نبردآزما ہو سکتے ہیں۔
یہ وصف اُن کے مستقبل میں قائدانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
دورے کا اختتام پر نیب بلوچستان کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد کو یادگاری شیلڈ دی گئی اور باہمی اظہار تشکر کیا گیا۔
آنے والے وفد نے نیب کے اس اقدام کو بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کی جانب انتہائی با مقصد اور اہم سنگ میل قرار دیا ۔