بلوچستان کے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے “فتنہ الہندوستان” (دہشتگردوں) کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،
جس کے دوران دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے ان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
س کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کا کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فضائی نگرانی اور کواڈ کاپٹر کے حملے کے نتیجے میں دہشتگردوں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک اور بالخصوص بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پوری طرح پرعزم ہیں، اور ریاست کے خلاف برسرپیکار آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں