وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات،صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( مانیڑنگ ڈیسک ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کے مجموعی سیاسی حالات، امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے اقدامات اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں