آپریشن “ردالفتنہ 3” کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں: میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (خبردار نیوز )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ (پروم) میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن “ردالفتنہ 3” کے تحت پنجگور کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں “فتنہ الہندوستان” کے 4 دہشت گرد ہلاک (جہنم واصل) ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں اور قربانیاں انتہائی قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور آخری دہشت گرد کے قلع قمع تک سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں