بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، جس کے باعث 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا،
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،
سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
حکام کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کےقبضے سے بڑی مقدارمیں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ،
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہےگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں