کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

کوئٹہ (خبردار نیوز) سریاب روڈ پر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے فائرنگ کر کے دوسرے کو قتل کیا، جس کے بعد موقع پر موجود افراد نے حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا۔
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
​ڈی ایس پی سریاب طالب حسین کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت غلام سرور اور بہاول کے نام سے ہوئی ہے۔
​ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول غلام سرور نے پہلے فائرنگ کر کے بہاول کو قتل کیا۔
واقعے کے فوراً بعد وہاں موجود مسلح افراد نے غلام سرور سے اسلحہ چھین لیا اور اسے بھی فائرنگ کر کے موقع پر ہی قتل کر دیا۔
​ڈی ایس پی سریاب طالب حسین کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں