کوئٹہ، 22 ستمبر (خبردار نیوز) بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے محکمہ صحت اور یونیورسٹی آف اوسلو کے ایچ آئی ایس پی سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے
مفاہمتی یادداشت کا مقصد بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کو مزید مستحکم اور ڈی ایچ آئی ایس ٹو کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے،
اس موقع پر بریفنگ میں کہا گیا کہ معاہدے کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹلائزیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، موسمیاتی تبدیلی اور صحت کے شعبوں میں مقامی اختراعات کو فروغ دیا جائے گا،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اہم مفاہمتی یادداشت پر اظہار اطمینان و مسرت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور محکمہ صحت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف اوسلو کے ساتھ تعاون بلوچستان میں جدید ڈیجیٹل ہیلتھ نظام کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا،
جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے صحت کے شعبے میں مقامی اختراعات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق بین الاقوامی علمی و تکنیکی اداروں کے تعاون سے بلوچستان کے نظامِ صحت میں جدید اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا،
کیونکہ صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عوام کو بہتر اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا،
میر سرفراز بگٹی ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم سے صحت سے متعلق درست اور بروقت معلومات کی دستیابی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ ملے گا،
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے نگرانی، منصوبہ بندی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا،