کوئٹہ: ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، 9 گرفتار

کوئٹہ (22 ستمبر 2026): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب اور مؤثر کارروائی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے آپریشن کو سراہا ہے۔
​وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ‘آپریشن شعبان 2’ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا،
جبکہ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
​میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں انتہائی قابلِ قدر ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں گی
اور صوبے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔
​وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں