کوئٹہ(خبردار نیوز) ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا
اجلاس میں پولیو مہم کی پیش رفت، ٹیموں کی کارکردگی اور ویکسینیشن کوریج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
مختلف یونین کونسلز میں ٹیموں کی کارکردگی اور انکاری کیسز سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے
اس موقع پر ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں تک ہر صورت رسائی یقینی بنائی جائے
انکاری کیسز کو مؤثر حکمتِ عملی اور والدین کی آگاہی سے حل کیا جائےـ
مہراللہ بادینی نے کم کوریج والے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے
پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت مربوط اقدامات کریں ـ