راولپنڈی ( آئی آیس پی آر ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ 12 اکتوبر کو دوپہر کے وقت ایک تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹس میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔
وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ان بہادر سپوتوں کی شہادت پر عسکری حکام اور پوری قوم کی جانب سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔