سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں کے لیے سونا مزید سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے پر آگئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 172 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 360 روپے کی ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 153 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 771 روپے سستا ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کے باعث اس کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان میں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کے ساتھ روپے اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں