اسلام آباد( خبردار صحت رپورٹ) ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں 2 سے 8 نومبر تک ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق اس مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔
صوبائی اور علاقائی تفصیلات:
پنجاب: 13 منتخب اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سندھ: 20 منتخب اضلاع میں 68 لاکھ 83 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا: 27 منتخب اضلاع میں 48 لاکھ 8 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان: 31 منتخب اضلاع میں 22 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔
گلگت بلتستان: 3 منتخب اضلاع میں 1 لاکھ 53 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
آزاد جموں و کشمیر: 2 منتخب اضلاع میں 1 لاکھ 83 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
والدین سے اپیل:
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اس مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔