کوئٹہ ( خبر دار رپورٹ ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی صدارت میں مقررہ وقت سے تقریباً 35 سے 38 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، تاہم سابق رکن صوبائی اسمبلی نثار علی ہزارہ کے انتقال کے باعث ایوان کی باقاعدہ کارروائی روک دی گئی۔
اجلاس کے دوران سابق رکن اسمبلی نثار علی ہزارہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مولانا ہدایت الرحمن نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوان میں تعزیتی قرارداد پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
قرارداد کے متن میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مرحوم نثار علی ہزارہ کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اس کے بعد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے احتراماً بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اب پیر 26 اکتوبر 2026 تک ملتوی کر دیا گیا