یومِ اقبال 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ مسلسل تین روزہ تعطیلات کا امکان۔

ملک بھر میں تین روزہ طویل تعطیلات کا اعلان، مسلسل تین دن چھٹیاں ہوں گی

یومِ اقبال پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل، تین روزہ چھٹیوں کا امکان

حکومتِ پاکستان نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر 9 نومبر بروز پیر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تعطیلات کے سالانہ شیڈول کے تحت وفاقی اور صوبائی سرکاری دفاتر سمیت تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اس روز تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ادھر محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے بھی یومِ اقبال کے موقع پر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پیر کو عام تعطیل ہونے کے باعث ہفتے میں دو چھٹیاں کرنے والے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کو مسلسل تین روز کی چھٹیاں میسر آئیں گی۔ معمول کی سرکاری، تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں 10 نومبر بروز منگل سے بحال ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں