کوئٹہ، 07 نومبر(خبردار نیوز) بلوچستان میں امراض قلب کے پہلے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی
پاکستان کے مایہ ناز ماہر امراض قلب ڈاکٹر جلال خان کو بی آئی سی وی ڈی کا عبوری سربراہ تعینات کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق 150 بستروں پر مشتمل بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کا افتتاح رواں ماہ متوقع ہے
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (BICVD) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں بی آئی سی وی ڈی کی تکمیل، طبی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
اجلاس کو بریفنگ
دیتی ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں اسپتال سے منسلک تین سیٹلائٹ مراکز بھی فعال کیے جائیں گے،
دوسرے مرحلے میں سیٹلائٹ مراکز کا دائرہ کار تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک بڑھایا جائے گا،
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں چیسٹ پین مینجمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے، اجلاس کو بریفنگ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بی آئی سی وی ڈی کے قیام سے بلوچستان میں امراض قلب کے علاج کی جدید سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی،
بلوچستان کے مریضوں کو دل کے امراض کے علاج کے لیے دیگر صوبوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا،
صحت کے شعبے میں جدید طبی اداروں کا قیام حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے،
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو معیاری علاج کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے،
امراض قلب کے مریضوں کو بروقت تشخیص، علاج اور ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،
بی آئی سی وی ڈی کو جدید طبی آلات، مستند ماہرین اور مؤثر انتظامی نظام کے ذریعے فعال بنایا جائے گا،
صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اصل مقصد عوام کو ریلیف اور علاج کے لیے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے،
اس کے علاوہ طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئٹہ کے ساتھ دور دراز اضلاع کو بھی یکساں اہمیت دی جائے گی،